Friday 20 Jan 2023 15:52
متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان میں زمینوں کی ملکیت کے حوالے سے ایشو چل رہا ہے۔ عوامی احتجاجات ہو رہے ہیں، اس حوالے سے قانونی رائے جاننے کیلئے اسلام ٹائمز نے معروف قانون دان بشارت علی غازی کا انٹرویو کیا ہے۔ آپ ایک ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی ورکر بھی ہیں۔ اسوقت پاکستان پیپلز پارٹی لائرز ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری بھی ہیں اور بلتستان بار کونسل کی سینٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی کے ممبر بھی اور نظریاتی سماجی کارکن ہونے کے ناطے انکی گلگت بلتستان میں ابھرتے عوامی مسائل پر گہری نظر بھی ہے اور انکے حل کے حوالے سے ادراک بھی رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ جی بی میں کوئی زمین خالصہ نہیں ہے، تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں۔ ادارے جان بوجھ کر عوام کو الجھن میں رکھ کر اصل بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، قانون کے مطابق ادارے کام کریں تو زمینیں عوام کو منتقل کرنے میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ جی بی کی زمینوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرے اور یہاں کے تمام اضلاع میں پاکستان کے دیگر شہروں کے مساوی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1036608
منتخب
7 Jun 2023
7 Jun 2023
7 Jun 2023
6 Jun 2023
5 Jun 2023