QR CodeQR Code

شیعہ جماعتوں کا متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پر شدید ردعمل (ویڈیو رپورٹ)

21 Jan 2023 23:47

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے موقف اپنایا ہے کہ بڑی مشکل سے وطن عزیز میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوئی ہے، تاہم اس بل سے ایک مرتبہ پھر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اس قانون سے عالمی سطح پر پاکستان میں مذہبی آزادیوں پر سوال اٹھیں گے۔


خصوصی رپورٹ

قومی اسمبلی میں منظور ہونے والے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پر پاکستان کی سب سے بڑی شیعہ جماعتوں شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو ملکی استحکام کیخلاف سازش اور ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش قرار دیدیا۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے موقف اپنایا ہے کہ بڑی مشکل سے وطن عزیز میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوئی ہے، تاہم اس بل سے ایک مرتبہ پھر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہم اس بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ اس قانون سے عالمی سطح پر پاکستان میں مذہبی آزادیوں پر سوال اٹھیں گے، اس قانون کا سب سے زیادہ غلط استعمال ملت تشیع کیخلاف ہوگا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1036911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1036911/شیعہ-جماعتوں-کا-متنازعہ-فوجداری-ترمیمی-بل-پر-شدید-ردعمل-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org