QR CodeQR Code

قم المقدس، امام محمد باقرؑ کے روز ولادت پر حرم بی بی معصومہؑ میں چراغاں کے مناظر

24 Jan 2023 01:21

قم المقدس میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حرم انتظامیہ کیجانب سے حرم کے میناروں، صحنوں اور گنبد مبارک پر لائٹس روشن کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ قم المقدس میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے روز ولادت کی مناسبت سے حرم مطہر بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں حرم انتظامیہ کی جانب سے حرم کے میناروں، صحنوں اور گنبد مبارک پر لائٹس روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مسجد اعظم میں نماز باجماعت کے بعد زائرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور امام محمد باقر علیہ السلام کی ملکوتی شخصیت اور دین مبین اسلام کی راہ میں خدمات کا تذکرہ کیا گیا۔ ایران اور دنیا میں حرم مطہر سید فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے دور عاشقان اہلبیت علیہم السلام کے لیے ان دلفریب مناظر کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1037282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1037282/قم-المقدس-امام-محمد-باقر-کے-روز-ولادت-پر-حرم-بی-معصومہ-میں-چراغاں-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org