QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ امریکا مخالف اسٹریٹجسٹ، پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی انٹرویو

25 Jan 2023 22:37

کیا شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ امریکی اسرائیلی سازشوں کیخلاف اہداف حاصل کر پائے؟ کیا امریکا صرف مسلم ممالک کو اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے؟ شہید جنرل سلیمانیؒ کی شخصیت مسلم امہ خصوصاً نوجوانوں کیلئے کتنی پُرکشش تھی؟ کیا شہید جنرل سلیمانیؒ کی سوچ کسی خاص طبقے تک محدود تھی؟ شہید جنرل سلیمانیؒ کا ویژن کیا تھا؟ کیا امریکا داعش کو بنانے کا اعتراف کر چکا؟ کیا جنرل قاسم سلیمانیؒ فلسطین اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے بھی لیڈر تھے؟ تحریک آزادی فلسطین کیلئے شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ کا کردار؟ شہید جنرل قاسم سلیمانی کا حریت پسند مسلم و غیر مسلم ممالک کو امریکا مخالف پلیٹ فارم پر لانے میں کردار؟ شہادت کے بعد بھی جنرل قاسم سلیمانیؒ کا ویژن زندہ ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت ماہر عالمی امور اور معروف سیاسی و خارجہ پالیسی تجزیہ کار ہیں، وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا، اسکے بعد انہوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا، امریکا سے بھی government and international studies میں ماسٹرز کیا۔ اسکے بعد انہوں نے جامعہ کراچی سے Strategies for Peace and Security in the Persian Gulf کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں 34 سال سے زائد عرصہ تدریسی خدمات سرانجام دے چکی ہیں، اسکے بعد انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں آٹھ سال تدریسی خدمات سرانجام دیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کئی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہیں۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں، وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی تیسری برسی کی مناسبت سے کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1037454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1037454/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-امریکا-مخالف-اسٹریٹجسٹ-پروفیسر-ڈاکٹر-طلعت-عائشہ-وزارت-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org