2
2
Tuesday 24 Jan 2023 23:59

ایم ڈبلیو ایم کراچی کا سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج

متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ایس ایم عابدی

سوئیڈن میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن کریم کی بےحرمتی کی مذت کرتے ہیں، اسلام کی مقدس کتاب کی توہین سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، اس گھناؤنے فعل نے مسلمانوں کو ان کی مقدس اقدار کی توہین کرکے دکھ پہنچایا ہے، یہ عمل دُنیا میں اسلامو فوبیا کی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پی ٹی آئی رہنما سرار عباسی، متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مولانا امین انصاری، بزرگ اہل سنت عالم دین علامہ انتظار الحق تھانوی، مفتی محمد داؤد، علامہ حیات عباس نجفی،مولانا ملک غلام عباس، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ اطہر مشہدی، عسکری دیوجانی، علامہ محمد کاظم، احسن عباس رضوی، کلیم رضا سمیت ایم ڈبلیو ایم کارکنان بھی موجود تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1037474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ، احسن اقدام ہے
Pakistan
مظاہرین نے سوئیڈن کے بجائے سوئٹزرلینڈ کا جھنڈا جلا دیا ہے۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش