QR CodeQR Code

مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ حسنین عباس گردیزی کی اہم پریس کانفرنس

26 Jan 2023 20:32

پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے قومی اسمبلی سے پاس کرائے گئے ترمیمی بل پر ملت جعفریہ پاکستان میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، کیونکہ جب پہلے سے ہی ایک قانون موجود تھا تو اسکا ترمیمی بل منظور کرانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی، متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کرانے کا طریقہ کار سرے سے ہی بدنیتی پر مبنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا ہے کہ مسلکی بنیادوں پر قانون سازی قبول نہیں، مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے منظور کیا گیا بل بدنیتی پر مبنی ہے، سینیٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس متنازعہ ترمیمی بل کو مسترد کرے اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام کی آراء کی روشنی میں ترامیم کرکے قومی اسمبلی کے فل کورم سیشن میں پیش کرکے اس پر سنجیدہ بحث کی جائے، متفقہ طور پر آگے بڑھایا جائے، بصورت دیگر پورے ملک میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، علامہ سید حسنین عباس گردیزی کا مزید کہنا تھا کہ مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے قومی اسمبلی سے پاس کرائے گئے ترمیمی بل پر ملت جعفریہ پاکستان میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، کیونکہ جب پہلے سے ہی ایک قانون موجود تھا تو اس کا ترمیمی بل منظور کرانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔

متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کرانے کا طریقہ کار سرے سے ہی بدنیتی پر مبنی ہے، اگر یہ بل مسلکی اور مذہبی بنیادوں پر ہے تو اسلامی مکاتب فکر کو آن بورڈ کیوں نہیں لیا گیا اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل اور ملی یکجہتی کونسل جیسے اداروں میں پیش کرکے اس پر بحث کیوں نہیں ہوئی، کمزور اور حقیقی اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اس متنازعہ بل کی منظور ایک گھناؤنا فعل ہے، کسی بےگناہ پر توہین کا غلط الزام لگے تو جھوٹا الزام لگانے والے پر بھی تو کوئی حد مقرر ہونی چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1037871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1037871/مجلس-علماء-شیعہ-پاکستان-کے-صدر-علامہ-حسنین-عباس-گردیزی-کی-اہم-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org