QR CodeQR Code

خبرجہاں 30

ایران، سعودیہ، مصر روابط

ایک جائزہ

30 Jan 2023 16:59

خبر جہاں اسلام ٹائمز کا ہفت روزہ میڈیا پروگرام ہے، جس میں دنیا بھر کے حالات کے بارے میں ماہرین سے گفتگو کی جاتی ہے، قارئین اور ناظرین کو اپنی آراء بھیجنے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر اپنے سوالات بھیجنے کی دعوت دی جاتی ہے۔


ہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-30

موضوع: ایران کے سعودی عرب اور مصر سے تعلقات, ایک جائزہ
 
مہمانِ گرامی
ڈاکٹر قیصر عباس صاحب,اسسٹنٹ پروفیسر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد
 
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
01. اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی کشیدگی عرب ممالک کی طرف سے ہی ہوئی ہے کیونکہ ان کو انقلاب ہضم نہیں ہوا, اور عرب شہنشاہیتوں کو اپنے لئے خطرات بھی محسوس یوئے.
 
02. عراق نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا لیکن ابھی تک مذاکرات کا مثبت نتیجہ نہ نکلنے کی مختلف وجوہات ہیں, یمن کا مسْلہ ہے, سعودی عرب خود کو مسلم اُمہ کی سربراہی کا حقدار سمجھتا ہے اور امریکی اثر رسوخ بھی کارفرما ہے.
 
03. ایران تمام ممالک خصوصاً مسلم ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے, ایران نے مصر سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی ہے, اور قونصلر کی سطح پر مشترکہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات شروع کرنے پر مصر کو آمادہ کیا ہے جو ایران کی سفارتی کامیابی ہے.
 
04. چونکہ عرب ممالک پر سعودی عرب کے اثرات غالب رہتے ہیں, اگرچہ باقی عرب ممالک کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں لیکن سعودی اثرات غالب ہیں.
 
05. امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے عربوں سے اتحاد بنا کر عرب نیٹو بنانے کی کوشش کی لیکن عرب امارات اور اردن نے ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی سے انکار کردیا تھا.


خبر کا کوڈ: 1038251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038251/ایران-سعودیہ-مصر-روابط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org