QR CodeQR Code

توہین صحابہ متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف کراچی میں قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد، ویڈیو رپورٹ

29 Jan 2023 21:10

قومی یکجہتی کنونشن کی صدارت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی، کنونشن سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے "قومی یکجہتی کنونشن برائے ردِ فساد" منعقد ہوا، مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں معقدہ قومی یکجہتی کنونشن کی صدارت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی، کنونشن سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی، علامہ اسد شاکری، مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ نقوی سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ کنونشن میں جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا سمیت علماء کرام و ذاکرین عظام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کنونشن کے آخر میں علمائے کرام و رہنماؤں نے ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ کنونشن کے اختتام پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے دیگر علمائے کرام و رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038339/توہین-صحابہ-متنازعہ-ترمیمی-بل-کیخلاف-کراچی-میں-قومی-یکجہتی-کنونشن-برائے-رد-فساد-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org