QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے علماء کا توہین صحابہ بل پر کارروائی فوری روکنے کا مطالبہ (ویڈیو رپورٹ)

30 Jan 2023 00:58

اسلام ٹائمز: شیعہ علمائے کرام نے توہین صحابہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملت تشیع کیخلاف منظم سازش قرار دیا ہے، اسکے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور معروف عالم دین علامہ سید قیصر الحسینی پر غیر قانونی ایف آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

خیبر پختونخوا کے شیعہ علمائے کرام نے توہین صحابہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملت تشیع کیخلاف منظم سازش قرار دیا ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور معروف عالم دین علامہ سید قیصر الحسینی پر غیر قانونی ایف آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں قومی مرکزی کچہ پکہ میں کوہاٹ، ہنگو اور اورکرزئی کے شیعہ علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد مجلس علمائے شیعہ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ حمید امامی نے پریس کانفرنس بھی کی، مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038454/خیبر-پختونخوا-کے-علماء-کا-توہین-صحابہ-بل-پر-کارروائی-فوری-روکنے-مطالبہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org