QR CodeQR Code

توہین صحابہ ترمیمی بل کیخلاف کراچی میں علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس

30 Jan 2023 01:44

اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں علماء و ذاکرین نے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل یقیناً وطنِ عزیز کے خلاف گہری سازش ہے، پیغامِ پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کا بل ملک دشمنی کے مترادف ہے، ماضی میں ملکِ عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ ترمیم ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کراچی ڈویژن کی جانب سے علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے کی جبکہ اس موقع پر خصوصی ٹیلیفونک خطاب مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مختار امامی، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد سلیم، علامہ سید رضی حیدر زیدی، علامہ قرۃ العین عابدی، علامہ عروج زیدی، علامہ کرم مشہدی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ علی انور جعفری، علامہ احسان دانش، علامہ لطف مہدوی، علامہ کامران عابدی اور حسنین مہدی سمیت علماء کرام و ذاکرین عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں علماء و ذاکرین نے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل یقیناً وطنِ عزیز کے خلاف گہری سازش ہے، پیغامِ پاکستان معاہدے کے باوجود اس طرح کا بل ملک دشمنی کے مترادف ہے، ماضی میں ملکِ عزیز میں توہین کے نام پہ کئی نامور شخصیات کو قتل کیا جاچکا ہے، ایسے حالات میں یہ متنازعہ ترمیم ایک مرتبہ پھر شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔ بعدازاں علامہ اسد اقبال زیدی نے علماء و ذاکرین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038469/توہین-صحابہ-ترمیمی-بل-کیخلاف-کراچی-میں-علماء-ذاکرین-مشاورتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org