QR CodeQR Code

علامہ محمد موسیٰ حسینی سے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری سے متعلق خصوصی گفتگو

30 Jan 2023 22:07

اسلام ٹائمز کے نمائندے سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری اور کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علامہ موسیٰ حسینی نے کیس کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ جس شخص کی مدعیت میں یہ کیس درج ہوا ہے، اسکا تبادلہ ہو چکا ہے اور شہر میں موجود نہیں ہے۔


کوئٹہ میں متعدد مراجع کرام کے نمائندے کے فرائض سرانجام دینے والے علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ایم فل کی ڈگری فلسفہ اسلامی میں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری عرفان اسلامی میں حاصل کی۔ وہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے غرض سے 1996ء کو کراچی چلے گئے اور وہاں مدرسہ المہدی میں شیخ سلیم صاحب کی شاگردی میں دین کے بنیادی علوم حاصل کئے۔ سن 2000ء میں انہوں نے قم المقدس کا رخ کیا اور دین اسلام کا علم حاصل کرتے رہے۔ وہ 2020ء کو کوئٹہ آئے، مسجد خاتم الانبیاء کے امام جماعت کا عہدہ سنبھالا اور نور الولایہ کے نام سے اسلامی امور پر کام کرنے والے ادارے کی بنیاد رکھ کر دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ علامہ موسیٰ حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری اور کیس سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کیس کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ جس شخص کی مدعیت میں یہ کیس درج ہوا ہے، اسکا تبادلہ ہو چکا ہے اور شہر میں موجود نہیں ہے۔ بے بنیاد کیس بنا کر علماء کو تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1038627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038627/علامہ-محمد-موسی-حسینی-سے-امام-جمعہ-کوئٹہ-کی-گرفتاری-متعلق-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org