QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 Jan 2023 22:47

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک فرقے کی جاگیر نہیں، بلکہ اس ملک کو شیعہ اور سنی نے ملکر بنایا ہے، اس ملک میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نافذ نہیں ہونے دیں گے، اس بل کا مقصد صحابہ کی تکریم نہیں بلکہ بنو امیہ کی متنازع شخصیات کو تحفظ دینا ہے، جو ہم کسی طور نہیں ہونے دینگے۔


علامہ مرید حسین نقوی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور پاکستان کی ممتاز دینی درسگاہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم ہیں۔ آپ یورپی ممالک میں بھی تبلیغ کے سلسلہ میں جاتے رہتے ہیں، جبکہ پاکستان میں مذہبی و سیاسی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں عجلت میں منظور ہونیوالے تحفظ صحابہؓ و اہلبیتؑ و امہات المومنینؓ بل کے حوالے سے ملت تشیع پاکستان میں کافی تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے "اسلام ٹائمز" نے لاہور میں ان کیساتھ خصوصی گفتگو کی، جو قارئین و ناظرین اسلام ٹائمز کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1038644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038644/وفاق-المدارس-الشیعہ-کے-نائب-صدر-علامہ-مرید-حسین-نقوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org