QR CodeQR Code

اسلام آباد میں جی بی ڈیم شو سے صدر مملکت کا خطاب

30 Jan 2023 23:14

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کوئی باہر سے آکر سمجھائے، مسئلہ یہ ہے کہ اپنے لوگوں کے اندر دماغ کھول کر آپس میں بیٹھ کر تعاون نہیں کرتے۔ اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے، جو تعاون کرتی ہے، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو ایک دوسرے کی محبتوں اور پریشانیوں کو سمجھے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر ہم جو سیاسی کنفوژن دیکھ رہے ہیں، اس سے نکلنے کیلئے Zہنوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان ڈریم شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ کوئی باہر سے آکر سمجھائے، مسئلہ یہ ہے کہ اپنے لوگوں کے اندر دماغ کھول کر آپس میں بیٹھ کر تعاون نہیں کرتے۔ اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے، جو تعاون کرتی ہے، اچھی ٹیم یہ ہوتی ہے کہ ایک دوسرے کی محبتوں اور پریشانیوں کو سمجھے، اچھی ٹیم یہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنی جیب کی طرف دیکھے بلکہ عوام کی طرف دیکھے اور ملک کو مسائل سے نکال لے۔ مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ پاکستان اس آزمائش سے ضرور نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں گلگت بلتستان سے زیادہ خوبصورت خطہ کہیں نہیں دیکھا، یہ خطہ ہر قسم کی قدرتی نعمت سے مالا مال ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نیچرل ریسورسز سے ملک ترقی نہیں کرتا بلکہ ہیومن ریسورسز سے ملک ترقی کرتا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں گلگت بلتستان ڈریم روڈ شو کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر جی بی سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی، صوبائی وزراء و دیگر مہمانان نے شرکت کی۔ صدر پاکستان اور وزیراعلیٰ جی بی نے منفرد اور تاریخی تقریب پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و دیگر تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038649/اسلام-ا-باد-میں-جی-بی-ڈیم-شو-سے-صدر-مملکت-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org