QR CodeQR Code

اسلام آباد، جی بی ڈریم روڈ شو سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا خطاب

30 Jan 2023 23:46

خالد خورشید نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا ایسا قانون بنا رہے ہیں، جسکے ذریعے مینجمنٹ اور گورننس بالکل نچلی سطح پر منتقل کرینگے۔ گلگت بلتستان میں غذائی بحران پایا جاتا ہے، کاظم میثم جس محنت سے کام کر رہے ہیں اور کوشش ہوگی کہ اگلے پانچ سے چھ سالوں میں گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہوں۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی ٰگلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آئندہ تین سے پانچ سالوں میں ملک کا ترقی یافتہ صوبہ ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد خورشید کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے عوام کو زمین کا مالک بنائیں گے۔ بلدیاتی نظام کا ایسا قانون بنا رہے ہیں، جس کے ذریعے مینجمنٹ اور گورننس بالکل نچلی سطح پر منتقل کرینگے۔ گلگت بلتستان میں غذائی بحران پایا جاتا ہے، کاظم میثم جس محنت سے کام کر رہے ہیں اور کوشش ہوگی کہ اگلے پانچ سے چھ سالوں میں گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہوں۔ اسلام آباد میں گلگت بلتستان ڈریم روڈ شو کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر جی بی سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سپیکر جی بی اسمبلی سید امجد زیدی، صوبائی وزراء و دیگر مہمانان نے شرکت کی۔ صدر پاکستان اور وزیراعلیٰ جی بی نے منفرد اور تاریخی تقریب پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و دیگر تمام متعلقہ اداروں و محکموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038651/اسلام-ا-باد-جی-بی-ڈریم-روڈ-شو-سے-وزیراعلی-گلگت-بلتستان-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org