QR CodeQR Code

کوئٹہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام پریشان

31 Jan 2023 01:00

اسلام ٹائمز: ٹیکسی اور رکشہ چلا کر اپنے گھر کا گزر بسر کرنیوالے افراد کیلئے زندگی کا پہیہ ہی رک گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں اور شدید مہنگائی نے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے زندگی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔


رپورٹ: اعجاز علی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 263 روپے تک پہنچنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات بھی عوام کی دسترس سے نکلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مگر روزمرہ کی زندگی کو آگے بڑھانے کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کا استعمال کرنے والے شہری پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ٹیکسی اور رکشہ چلا کر اپنے گھر کا گزر بسر کرنے والے افراد کیلئے زندگی کا پہیہ ہی رک گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں اور شدید مہنگائی نے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے زندگی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ رکشہ چلانے والے بھی اپنے گھر کی خاطر مہنگے دام پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کے شہری اس مہنگائی میں پریشان تو ہیں، مگر انہیں نجات کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/


خبر کا کوڈ: 1038672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038672/کوئٹہ-پیٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-ہوشربا-اضافے-سے-عوام-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org