QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

31 Jan 2023 02:38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کا اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ جب دہشتگردوں کو سیاستدان اور جرنیل اپنے ساتھ کرسیوں پر بٹھائیں گے تو پشاور پولیس لائنز جیسے سانحات کو اسوقت تک کبھی نہیں روکا جاسکتا۔ دہشتگردوں کیساتھ نرمی کی بجائے انکا قلع قمع کرنے کرنا ہوگا۔ اگر حکومت نے علامہ راجہ ناصر عباس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو کروڑوں شیعہ، سنی عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اہم ایشوز پر علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے. قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038673/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنماء-علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org