QR CodeQR Code

علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

توہین صحابہ ترمیمی بل کو سینیٹ میں رکوائیں گے، علامہ شبیر میثمی کا خصوصی انٹرویو

31 Jan 2023 19:28

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری کے وقت 342 اکان کی اسمبلی میں صرف 20 سے 25 ارکان موجود تھے جو اس امر کا عکاس ہے کہ قومی اسمبلی کا نہ تو کورم پورا تھا اور نہ ہی اسمبلی کی اکثریت موجود تھی بلکہ ایوان حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی اکثریت سے خالی تھا، خود اسپیکر بھی موجود نہ تھے اور ایسے عالم میں بل کی متنازعہ ترامیم کو منظور کرانا بدنیتی پر مبنی اقدام قرار دیا جا سکتا ہے۔


علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا بنیادی تعلق کراچی سے ہے۔ آپ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کی کمیونٹی (خوجہ کمیونٹی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ زمانہ طالب علمی سے ہی قومیات اور عالمی معاملات میں دلچسپی رکھتے تھے۔ اس ہی لئے زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہے۔ بعدازاں آپ دینی تعلیم کے حصول کیلئے قم المقدس تشریف لے گئے۔ پاکستان واپسی پر آپ نے زہرا اکیڈمی کی بنیاد رکھی جو آج بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ آپ ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے بھی مرکزی عہدیدار رہ چکے ہیں۔ اس وقت آپ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہیں۔ علامہ شبیر میثمی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اہم ایشوز پر علامہ شبیر میثمی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کیا۔

اپنے انٹرویو میں علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ متنازعہ فوجداری قانونی ترمیمی بل کی سختی سے مخالفت اور اس ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بل کی منظوری کے وقت 342 اکان کی اسمبلی میں صرف 20 سے 25 ارکان موجود تھے جو اس امر کا عکاس ہے کہ قومی اسمبلی کا نہ تو کورم پورا تھا اور نہ ہی اسمبلی کی اکثریت موجود تھی بلکہ ایوان حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کی اکثریت سے خالی تھا۔ انہوں نے کہا کہ خود اسپیکر بھی موجود نہ تھے اور ایسے عالم میں بل کی متنازعہ ترامیم کو منظور کرانا بدنیتی پر مبنی اقدام قرار دیا جا سکتا ہے، لہذا ہم ایوان بالا سینٹ کے ارکان کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس متنازعہ ترامیمی بل کو مسترد کردیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038837/توہین-صحابہ-ترمیمی-بل-کو-سینیٹ-میں-رکوائیں-گے-علامہ-شبیر-میثمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org