QR CodeQR Code

توہین صحابہؓ اور متنازعہ فوجداری ترمیمی بل سے متعلق علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو

31 Jan 2023 23:23

توہین صحابہؓ سے متعلق متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پر ملت تشیع پاکستان تحفظات کا شکار کیوں؟ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کیا اسلام و سنت کے خلاف ہے؟ کیا متنازعہ فوجداری ترمیمی بل قانونی دہشتگردی ہے؟ ترمیمی بل میں نہ لفظ توہین کی وضاحت موجود ہے، نہ صحابیت کے معیار کو واضح کیا گیا ہے اور نہ ہی قرآن و سنت کے مطابق تعزیر تجویز کرتے ہوئے کوئی حوالے پیش کئے گئے کہ جو تمام اہل اسلام کیلئے قابل قبول ہوں، پھر کیوں یہ بل عجلت میں منظور کر لیا گیا؟ ترمیمی بل پیش کرنے سے متعلق جماعت اسلامی کا کردار؟ جماعت اسلامی نے ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل سے پہلے قومی اسمبلی میں بل کیوں پیش کر دیا؟ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کے پس پردہ مقاصد و عوامل؟ اہلسنت مفتیان کرام کا متنازعہ توہین صحابہ ترمیمی بل پر ردعمل؟ متنازعہ ترمیمی بل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا راہ حل کیا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف شیعہ عالم دین مولانا سید باقر عباس زیدی کا تعلق پاکستان کے معاشی حب کراچی سے ہے، وہ جامعہ امامیہ کراچی کے پرنسپل اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صائب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے توہین صحابہؓ اور متنازعہ فوجداری ترمیمی بل و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1038855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1038855/توہین-صحابہ-اور-متنازعہ-فوجداری-ترمیمی-بل-سے-متعلق-علامہ-سید-باقر-عباس-زیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org