QR CodeQR Code

متنازعہ بل ہرگز قبول نہیں، گلگت کے علماء و اکابرین کا ردعمل

2 Feb 2023 19:54

اسلام ٹائمز: ایک ایسا بل جس پر پاکستان میں موجود تمام مکاتب فکر کی رائے لینا اور ہم آہنگی ضروری تھی، لیکن کسی مشاورت کے بغیر قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا۔ حالانکہ قومی اسمبلی میں اس بل کی منظوری کے دوران اراکین کی تین چوتھائی تعداد موجود ہی نہیں تھی۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

توہین صحابہ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پاس ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ملک میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، وہاں غیر یقینی کی کیفیت بھی ہے۔ ایک ایسا بل جس پر پاکستان میں موجود تمام مکاتب فکر کی رائے لینا اور ہم آہنگی ضروری تھی، لیکن کسی مشاورت کے بغیر قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا۔ حالانکہ قومی اسمبلی میں اس بل کی منظوری کے دوران اراکین کی تین چوتھائی تعداد موجود ہی نہیں تھی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی آن بورڈ نہیں لیا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی تشویش پائی جاتی ہے اور اس پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جا رہا ہے۔ جانئے اس ویڈیو میں گلگت کے جید عالم دین اور اکابرین متنازعہ بل پر کیا کہتے ہیں اور ان کا موقف کیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1039192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1039192/متنازعہ-بل-ہرگز-قبول-نہیں-گلگت-کے-علماء-اکابرین-کا-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org