1
Sunday 5 Feb 2023 08:58
خبرجہاں 31

خطے میں سکیورٹی کی خراب صورتحال

دہشتگردی کا اصل ذمہ دار کون؟ 
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-31
موضوع: خطے میں سیکورٹی کی خراب صورتحال،
دہشتگردی کا اصل ذمہ دار کون؟ 

مہمانانِ گرامی
جناب سید راشد احد صاحب
جناب سید ناصر عباس صاحب
 
میزبان: قیصر عباس خان

اہم مطالب
01. دہشتگردی جہاں بھی ہو, دہشتگرد جو بھی ہو, کنٹرول اوپر ایک ہی ہے, ان کی کڑیاں اور تانے بانے اُدھر ہی ملتے ہیں.

02. چونکہ دہشتگردی کروانے والوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں دہشتگرد چھوڑے ہوئے ہیں اور جب جہاں چاھتے ہیں دہشتگردی کروا دیتے ہیں, اسی لئے پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے داخل ہوتے ہیں اور ایران میں عراقی کردستان سے داخل ہوتے ہیں. 

03. پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پشاور بلاسٹ کے پیچھے افغانستان اور کسی دوست ملک کی ہاتھ قرار دیا ہے, وزیر داخلہ نے افغانستان کا نام تو کھل کر لے لیا ہے لیکن دوسرا نام دوست ملک کا نہیں لیا, لیکن چونکہ یہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ایران کو اپنا دشمن سمجھتا ہے اور وزیر داخلہ کا تعلق بھی ایک مخصوص فرقہ واریت پھیلانے والے گروہ سے تو شائد ان کے دماغ میں کچھ ایسا ہی چل رہا ہو.

04. پاکستان میں دہشتگرد افغانستان سے داخل ہوتے ہیں, اور ایران میں عراقی کردستان سے, طالبان نے ڈیورنڈ لائن پر باڑ بھی توڑ دی ہے, لیکن پاکستان سے کو ری ایکشن نہیں ہوتا, جبکہ ایران نے عراق کے کرد علاقوں پر میزائل داغے تھے, چونکہ ایران کسی کے ماتحت کام نہیں کرتا اور کسی بڑی قوت کے زیر اثر نہیں ہے, 
پاکستان کے سیاسی اور سرحدی مسائل کی نوعیت کچھ اور ہے.

05. بنیادی طور پر دہشتگرد ایک ہی ہے, اُن سے کاروائی کروانے والے  کبھی داعش کے نام سے, کبھی القائدہ کے نام سے اور کبھی تحریک طالبان کے نام سے کاروائی کروا دیتے ہیں.
خبر کا کوڈ : 1039427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش