QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا وفد دھماکہ کے زخمیوں کا حوصلہ بڑھانے پشاور پہنچ گیا (ویڈیو رپورٹ)

5 Feb 2023 00:10

اسلام ٹائمز: زخمی پولیس کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے محافظ جوانوں کیساتھ کھڑے ہیں، پولیس کے جوان کسی بھی معاشرے کے سماجی تحفظ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، لہذا پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر بزدل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیگی۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج سانحہ پولیس لائنز مسجد کے زخمیوں کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ زخمیوں کو گلدستے بھی پیش کیے۔ وفد میں صوبائی صدر خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، مجلس علماء شیعہ کے صوبائی رہنما علامہ عبدالحسین الحسینی، سیکریٹری تعلیم اورنگزیب جعفری، صوبائی آفس سیکرٹری میثم عباس، ضلعی صدر کوہاٹ صابر رجائی اور جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے اساتذہ بھی شامل تھے۔ زخمی پولیس کے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے محافظ جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پولیس کے جوان کسی بھی معاشرے کے سماجی تحفظ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں کسی بھی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، لہذا پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر بزدل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔ آخر میں وفد نے نرسنگ سٹاف اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات و خدمات کی فراہمی پر انہیں گلدستے پیش کیے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1039569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1039569/ایم-ڈبلیو-کا-وفد-دھماکہ-کے-زخمیوں-حوصلہ-بڑھانے-پشاور-پہنچ-گیا-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org