QR CodeQR Code

سکردو میں جشن مولود کعبہ ریلی کی ویڈیو رپوٹ

5 Feb 2023 23:41

یوم ولادت امام علی (ع) کے موقع پر سکردو میں ہر سال ریلی نکالی جاتی ہے۔ ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں، اس دوران لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ نعرہ حیدری کے نعروں کے ساتھ جامع مسجد تک مارچ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ اسلام کے موقع پر سکردو میں ہزاروں عاشقان علی نے ریلی نکالی۔ ہزاروں افراد کی ریلی حسینی چوک، مین بازار سے ہوتی ہوئی جامع مسجد پہنچ گئی، جہاں یوم ولادت کے مرکزی پروگرام میں شامل ہوئی۔ یوم ولادت امام علی کے موقع پر سکردو مرکزی جامع مسجد میں پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس سے علمائے کرام، شعراء اور منقبت خوانوں نے اپنے کلام کے ذریعے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ یوم ولادت امام علی (ع) کے موقع پر سکردو میں ہر سال ریلی نکالی جاتی ہے۔ ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں، اس دوران لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ نعرہ حیدری کے نعروں کے ساتھ جامع مسجد تک مارچ کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1039735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1039735/سکردو-میں-جشن-مولود-کعبہ-ریلی-کی-ویڈیو-رپوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org