0
Wednesday 15 Feb 2023 23:56

مودی کی بلڈوزر سیاست پر عوامی نیشنل کانفرنس کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمحمد مظفر شاہ کا تعلق سرینگر جموں و کشمیر سے ہے۔ آپ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ہیں۔ دفعہ 370 کے دفاع میں تشکیل پانے والا گپکار الائینس کے آپ اہم جز ہیں۔ آپ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام محمد شاہ کے فرزند ہیں۔ پیشے سے وکیل ہیں اور کشمیر کاز کی ہمیشہ وکالت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مظفر شاہ سے کشمیر بھر میں بستیوں پر مودی حکومت کی جانب سے بلڈوزر چلانے، دفعہ 370 کی منسوخی کے اثرات، کشمیر کے موجودہ حالات، مودی حکومت کے مکروہ عزائم اور بھارتی عدلیہ کی موجودہ ابتر حالت پر تفصیلی گفتگو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے ثابت کررہے ہیں کہ بھارتی عدلیہ بھی بی جے پی کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے کشمیر میں کالے قوانین کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے کی اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بستیوں پر بی جے پی کا بلڈوزر زوروں سے جاری ہے، جو ایک گہری سازش ہے تاکہ کشمیری ملت دباؤ میں آکر اپنے بنیادی ہدف سے منحرف ہوجائے لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی ہمارا آئینی حق ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1041440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش