0
Tuesday 21 Feb 2023 20:47

وزیراعظم آزاد کشمیر کی علامہ تصور نقوی الجوادی کی عیادت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے بانی سربراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ان ک رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی عیادت کی، انکی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے علامہ تصور جوادی کو اتحاد بین المسلمین، رواداری، ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر، مسعود الرحمان کمشنر مظفرآباد، زاہد بیگ ایس ایس پی مظفرآباد، ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی، صابر نقوی تحصیل دار مظفرآباد موجود تھے۔ علامہ تصور جوادی کے ہمراہ سید ذیشان حیدر کاظمی، سید تصور عباس موسوی، عابد حسین نقوی، سید محسن رضا ہمدانی، سید علی نقی نقوی و دیگر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1042692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش