0
Friday 24 Feb 2023 02:33

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کی اہم پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا، اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج راولپنڈی میں ساتھیوں سمیت گرفتاری دوں گا، الیکشن میں تاخیری حربے عوام کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈالنا ہے، پاکستان کے عوام یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے، جیسے ستر کی دہائی میں ملک ٹوٹا، پھر سے انہی حالات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ وطن کو دو لخت کرنے والے وطن کے غدار تھے، لوگ چپ تھے، بےخبر تھے اور وطن ٹوٹ گیا، لیکن آج اگر کوئی نوشتہ دیوار نہیں پڑھ سکتا تو وہ اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کہ جا رہی ہے، ہم اس رستے میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، ملک میں مسلکی تقسیم کو ہوا دی جا رہی ہے اور یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش