0
Friday 24 Feb 2023 19:01

علامہ ناصر عباس جعفری کی گرفتاری کے مناظر

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہراول دستہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یاحسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔ کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہوگئے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی سے تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی، تاہم مندرہ کے مقام پر فیاض الحسن چوہان اور دیگر 50 کارکنوں کو قیدی وین سے اتار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1043273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش