QR CodeQR Code

پاک ایران تعلقات سے متعلق معروف دانشور و تجزیہ کار نصرت مرزا کا خصوصی انٹرویو

27 Feb 2023 01:47

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کیلئے ناگزیر کیوں؟ امریکا اور مغرب، پاکستان کے ایران سے مضبوط تعلقات کے مخالف کیوں؟ کیا پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات خطے میں نئے بلاک کا باعث بن سکتا ہے؟ معاہدے کے باوجود پاکستان ایران سے گیس کیوں نہیں لے رہا؟ ایران امریکا کے مقابل ثابت قدم لیکن پاکستان امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ کیوں؟ بھارت تو ایران سے کھلے عام تجارت کرتا ہے لیکن پاکستان نہیں، کیوں؟ کیا 1954ء سے تاحال پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی کے پیچھے امریکا ملوث ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف دانشور، سینئر تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


مشہور و معروف دانشور، تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا پورا نام مرزا نصرت جاہ بیگ ہے، انہوں نے 1969ء میں پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، ٹیلی کام انجینئر بھی ہیں۔ وہ سترہ کتابوں کے مصنف، ماہنامہ ”زاویہ نگاہ“ اور ماہنامہ Interaction کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ میڈیا ریسورس سینٹر، رابطہ فورم انٹرنیشنل کے صدر اور ملک کی متعدد اعلٰی سطحی تنظیموں کے رکن بھی ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی سے عملی سیاست میں سرگرم رہے، مہاجر رابطہ کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 93-1992ء میں سندھ حکومت کے مشیر برائے محنت اور 2000-1998ء میں وفاقی وزارت اطلاعات و فروغ ابلاغ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ آج کل وہ معروف نیوز چینل سچ ٹی وی سے وابستہ ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے مشہور و معروف دانشور، تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کیساتھ پاکستان ایران تعلقات، مسائل اور امریکی رکاوٹوں سے متعلق خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 1043620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1043620/پاک-ایران-تعلقات-سے-متعلق-معروف-دانشور-تجزیہ-کار-نصرت-مرزا-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org