0
Tuesday 28 Feb 2023 11:36

تحریک لبیک کا 3 مارچ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ٹی ایچ شہزاد

تحریک لبیک پاکستان نے گذشتہ روز مہنگائی کیخلاف ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لئے جانے پر ٹی ایل پی نے اپنی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور سید ظہیر الحسن شاہ نے مشترکہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جمعہ 3 مارچ کو ملک بھر کے تمام پریس کلبوں کے سامنے ٹی ایل پی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ رہنماوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ٹی ایل پی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1043972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش