QR CodeQR Code

حرم امام رضا علیہ السلام، جشن حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ویڈیو رپورٹ

4 Mar 2023 19:01

تلاوت قرآن کریم کے بعد مداحی کی محفل منعقد ہوئی اور سرود پیش کیے گئے۔ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم اطہر رضوی کے تمام صحن اور مینار روشنیوں سے سجائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ شعبان میں ایام ہائے ولادت معصومین علیھم السلام کی مناسبت سے دنیا بھر میں جشن ہائے عید منائے جا رہے ہیں۔ حرم امام رضا علیہ السلام مشہد المقدس میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد ہوا اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تلاوت قرآن کریم کے بعد مداحی کی محفل منعقد ہوئی اور سرود پیش کیے گئے۔ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم اطہر رضوی کے تمام صحن اور مینار روشنیوں سے سجائے گئے تھے۔ محفل جشن کے دوران رواق امام خمینی یاعلی الاکبر اور حیدر حیدر کی صداؤں سے گونجتا رہا۔


خبر کا کوڈ: 1044830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1044830/حرم-امام-رضا-علیہ-السلام-جشن-حضرت-علی-اکبر-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org