QR CodeQR Code

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سبطین سبزواری کا ویڈیو انٹرویو

5 Mar 2023 10:39

اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر نے اس بل کو ملک کی سلامتی کیخلاف سازش اور فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں ںے کہا کہ یہ بل صرف اہل تشیع کیخلاف نہیں بلکہ یہ بل تمام مکاتب فکر کیخلاف ہے، کیونکہ اس میں بنی امیہ کو تحفظ دیا گیا ہے اور اختلاف رائے کو توہین کے زمرے میں پیش کیا گیا ہے۔


علامہ سید سبطین سبزواری شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ ایس یو سی پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دبنگ انداز انکی پہچان ہے، حق بات پر ڈٹ جاتے ہیں، نڈر اور بے خوف لیڈر ہیں۔ حق بات پر سمجھوتہ نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ کئی پر دشمن حملے بھی کرچکا ہے، مگر مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے، اللہ کریم نے انہیں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ قومی اسمبلی سے پاس ہونیوالی متنازع توہین صحابہ، امہات المومنین و اہلبیت بل کے حوالے سے انہوں نے پہلے دن سے تحفظات کا اظہار کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے اس بل کو ملک کی سلامتی کیخلاف سازش اور فرقہ واریت کی آگ لگانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں ںے کہا کہ یہ بل صرف اہل تشیع کیخلاف نہیں بلکہ یہ بل تمام مکاتب فکر کیخلاف ہے، کیونکہ اس میں بنی امیہ کو تحفظ دیا گیا ہے اور اختلاف رائے کو توہین کے زمرے میں پیش کیا گیا ہے، اس بل کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے ان کیساتھ ایک نشست کی، جسکا احوال پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1044931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1044931/مرکزی-نائب-صدر-شیعہ-علماء-کونسل-پاکستان-علامہ-سبطین-سبزواری-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org