0
Tuesday 7 Mar 2023 03:00
اس ملک میں ادارے آزادی کیساتھ کام نہیں کر رہے

سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماء ساجد رضا تھہیم ایڈووکیٹ کا خصوصی انٹرویو

مذہبی جبہ و دستار کے ساتھ سیاست کرنا مشکل ہے
متعلقہ فائیلیںساجد رضا تھہیم ضلع خانیوال کے بااثر سیاسی گھرانے (تھہیم) کے چشم و چراغ ہیں، انکے بزرگ نواب احمد بخش تھہیم کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے ہوتا ہے۔ ابتدائی تعلیم سلارواہن اور گورنمنٹ کالج ملتان سے حاصل کی۔ دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ ہوگئے، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان اور مرکز کی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی ذمہ داری پر رہے۔ انہوں نے موسیٰ پاک لا کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور بطور وکیل اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ ہونے کے سبب سیاست کے طالبعلم بھی رہے۔ سیاست کا آغاز یونین ناظم کے طور پر کیا اور بعدازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دو مرتبہ ممبر ضلع کونسل خانیوال رہے اور بطور کنوینر ضلعی گورنمنٹ کے اجلاس کو چیئر بھی کرتے رہے، علاقائی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت بھی ہیں، ساجد رضا تھہیم ملکی اور عالمی سیاست میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں، ''اسلام ٹائمز'' نے گذشتہ روز انکا ویڈیو انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1045252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش