QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں سالانہ یوم مصطفیٰ (ص)

8 Mar 2023 16:52

یوم مصطفیٰ(ص) کی عظیم الشان تقریب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، مفتی فیصل عزیزی، مولانا محمد حسین رئیسی اور مولانا سید طالب حسین موسوی سمیت آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے خطاب کیا۔ ۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ(ص) کی عظیم الشان تقریب سے مفتی فیصل عزیزی، مولانا محمد حسین رئیسی اور مولانا سید طالب حسین موسوی سمیت آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔ یوم مصطفی (ص) کے اختتام پر اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم نے اختتامی کلمات کے ذریعہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے سالانہ یوم مصطفی (ص) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ رسول اللہ (ص) کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے، رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر انسان اپنی اصل منزلت تک رسائی ممکن بنا سکتا ہے، طلبہ و طالبات رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر غور و فکر کریں اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں بہتری لائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1045540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1045540/جامعہ-کراچی-میں-سالانہ-یوم-مصطفی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org