1
1
Monday 13 Mar 2023 00:43

اسلامک آزاد یونیورسٹی تہران اور اقراء یونیورسٹی کراچی کے درمیان یادداشت پر دستخط

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی موجودگی میں اسلامی آزاد اور اقرا یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب اقرا یونیورسٹی کی مرکزی عمارت میں منعقد ہوئی اور اقرا یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر وسیم غازی اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے بین الاقوامی نائب صدر ڈاکٹر جلال درخشہ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس تقریب میں مشہد اور زاہدان آزاد یونیورسٹیوں کے حکام، جو ان صوبوں کے دیگر شہروں میں آزاد یونیورسٹیوں کی مختلف شاخوں کے سربراہ بھی تھے سمیت ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ایرانی وفد کے اراکین کے ساتھ ساتھ خانہ فرہنگ کراچی کے ڈائریکٹر سعید طالبی بھی موجود تھے۔ کراچی میں دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقصد پروفیسرز اور طلبہ کے تبادلے، تربیتی کورسز کا انعقاد، مطالعہ کے مواقع، طلبہ کے دوروں کا انعقاد اور سائنسی و تحقیقی تعاون ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ کے درمیان سائنسی اور علمی تعلقات کی ترقی کے لئے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں، امید ہے کہ اس شراکت داری سے اقراء یونیورسٹی اور اسلامک آزاد یونیورسٹی ایران میں سائنسی روابط اور تحقیقی اقدامات میں تیزی آئے گی اور اس تعاون سے دونوں یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کی سیڑھی کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1045785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ما شاء اللہ حسن نوریان صاحب بہت فعال ہیں، اللہ توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش