1
1
Monday 13 Mar 2023 01:56

سلام فرماندہ کی طاغوت شکن گونج اورکزئی کے پہاڑوں تک پہنچ گئی (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

امام وقت، حضرت امام مہدی (عج) کیساتھ تجدید عہد پر مبنی طاغوت شکن عالمی ترانہ ’’سلام فرماندہ‘‘ ہر گزرتے دن کیساتھ اپنی پاکیزہ روشنی سے ہر رنگ و نسل کے حریت پسندوں اور محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے دلوں کو منور کرتا جا رہا ہے۔ اس عالمی ترانے کی گونج افغان سرحد کے قریب واقع خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے پہاڑوں تک پہنچ گئی۔ گذشتہ دنوں قومی مرکز کہلائے جانے والے مدرسہ اہلبیتؑ انوار المدارس کلایہ اورکزئی میں ننھے طلبہ و طالبات، نوجوانوں، بزرگان اور پرنسپل ادارہ ہذا علامہ سید مرتضیٰ شاہ سمیت علمائے کرام نے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس عظیم الشان روح پرور اجتماع میں ذاکر اہلبیتؑ محمد زین نے اپنے وقت کے امام (عج) کی خدمت میں پشتو زبان میں ’’سلام فرماندہ‘‘ پڑھا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1046336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

رانا تصدق حسین جرنلسٹ اسلام آباد
Pakistan
آپ نے یہ جو ترانہ پڑھا ہے، کیا آپ لوگ اس پر خود عملدرآمد کرتے ہیں۔
ہماری پیشکش