QR CodeQR Code

ایران سعودی تعلقات کی بحالی، سینئر تجزیہ کار علی نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو

17 Mar 2023 16:22

ایران سعودی تعلقات کی بحالی کا پس منظر؟ مغربی ایشیا اور دنیا پر اسکے نتائج؟ یمن میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی؟ ایران کے خلاف مشرق وسطیٰ نیٹو کی تشکیل میں امریکا و اسرائیل کو شکست ہوگئی؟ خطے میں امن و استحکام میں بہتری آئے گی؟ خطے میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی ہوگی؟ دنیا میں امریکی بالادستی کمزور ہو جائے گی؟ چین اقتصادی کھلاڑی سے سیکیورٹی پلیئر میں تبدیل ہو جائے گا؟ پاکستان اس صورتحال میں کیسے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ریسرچ اسکالر و سینئر تجزیہ کار محترم علی نقی ہاشمی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


معروف ریسرچ اسکالر و سینئر تجزیہ کار حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم المقدسہ سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیاد گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سینئر تجزیہ کار آغا علی نقی ہاشمی کیساتھ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی اور اسکے اثرات سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1046824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1046824/ایران-سعودی-تعلقات-کی-بحالی-سینئر-تجزیہ-کار-علی-نقی-ہاشمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org