0
Friday 17 Mar 2023 01:27

کوہاٹ، ’’متعلم قوم کی امانت، معلم قوم کا امین‘‘ سیمینار کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں سیمینار بعنوان ’’متعلم قوم کی امانت، معلم قوم کا امین‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے دیگر علمائے کرام کے علاوہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے معلمی کو شغل انبیاء کرام قرار دیا ہے، علم امت مسلمہ کیلئے ناگزیر ہے، یہ علم ہی تھا کہ جس نے ملائکہ کو آدم علیہ السلام کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں بحرانوں کیوجہ سے صورتحال ہے، اس کی بنیادی وجہ تعلیم یا علم کی کمی ہے۔ مولانا طارق جمیل دیوبندی ہونے کے باوجود اہلبیت علیھم السلام کا بہت جاندار انداز میں دفاع کرتے ہیں، اس دفاع میں انہوں نے جتنی قربانیاں دی ہیں، اتنی قربانیاں کسی شیعہ نے بھی نہیں دی ہوں گی۔ علاوہ ازیں علامہ سید جواد نقوی نے مسجد امام حسین علیہ السّلام میٹھا خان اصغری میلہ کا افتتاح کیا اور مدرسہ والفجر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1047093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش