QR CodeQR Code

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی ویڈیو رپورٹ

17 Mar 2023 21:51

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ہم انہی کیسوں کو دیکھیں گے، جنکی درخواستیں ہمارے پاس ہیں، ہم آپ کو بلینکٹ بیل نہیں دے سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں، سمجھ نہیں آتی، ایک میں ضمانت لیں، دوسرے میں پرچہ آتا ہے، میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا، جیسا پہلے نہیں ہوا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کیساتھ چلیں تو ٹھیک رہتا ہے، آپ کو اپنی چیزوں پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔


رپورٹ: تصور شہزاد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں قائم 5 مقدمات میں 24 مارچ تک اور لاہور میں قائم 3 مقدمات میں 27 مارچ تک کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کی اگلے جمعے تک حفاظتی ضمانت منظور کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکلاء کی عدالت سے 10 دن کی حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔ عمران خان  9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ساڑھے پانچ بجے طلب کیا تھا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کیسز کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1047224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1047224/عمران-خان-کی-لاہور-ہائیکورٹ-میں-پیشی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org