QR CodeQR Code

ملک اقرار حسین کا ایران سعودیہ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

18 Mar 2023 03:47

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ ویڈیو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام کے دو اہم ممالک ہیں، ان کے تعلقات کی بحالی کا یقیناً یمن کے مسئلہ پر بھی مثبت اثر پڑے گا، اس جنگ کا عالم اسلام کو یکسر نقصان جبکہ امریکہ، اسرائیل، بھارت اور دیگر ممالک کو فائدہ ہوا، اس اہم پیشرفت سے خطہ میں پائیدار امن قائم ہونے میں مدد ملے گی، استعماری طاقتوں کے عزائم اب خاک میں مل گئے ہیں۔


ملک اقرار حسین علوی کا بنیادی تعلق صوبہ پنجاب کے علاقہ دینہ ضلع جہلم کے علمی گھرانے سے ہے، زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شامل رہے، تاہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تاسیس سے لیکر اس تنظیم کے ساتھ مربوط ہیں۔ ملک اقرار حسین ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری روابط، مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ کے عہدوں پر تنظیمی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ تاہم اس وقت وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ عزاداری کے سربراہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، ملنسار طبعیت کے مالک ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے جمہوری اسلامی ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کے بحالی کے حوالے سے ملک اقرار حسین علوی کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1047255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1047255/ملک-اقرار-حسین-کا-ایران-سعودیہ-تعلقات-کی-بحالی-کے-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org