0
Monday 20 Mar 2023 17:36

کراچی، خانہ فرہنگ میں عظیم ایرانی شاعر حکیم نظامی گنجوی کی یاد میں نشست، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں سندھی ادبی سنگت، آکادمی ادبیات پاکستان کراچی اور ادبی انجمن آداب انٹرنیشنل کے تعاون و اشتراک سے فارسی مثنوی کے عظیم شاعر اور اپنے دور کے مروجہ علوم کے ماہر، سائنسدان اور فیلسوف حکیم نظامی گنجوی کی یاد میں ایک ادبی نشست منعقد کی گئی۔ تلاوت قرآن کے بعد ادبی نشست کے آغاز پر ایران اور پاکستان کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ ادبی نشست سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طلبی نیا، معروف ادیب ڈاکٹر عالیہ امام، شاعر و ادیب فراست رضوی، جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شیر مہرانی، ڈاکٹر مسعود کاظمی، سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مخمور بخاری، ایم ایم آرٹس کالج کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم شناس کاظمی، صدر آداب انٹرنیشنل کشور عدیل جعفری، سندھی ادب سنگت سیکریٹری کے اظہر بابھن، سندھ ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ تنویر ابڑو، شاعر و ادیب نسیم نازش، نصیر ابرو، ایجوکیشن کالج کے پروفیسر نجمی حسن، شاعر و ادیب سید کاشف رضا و دیگر نے خطاب کیا۔ ادبی نشست میں نظامت کے فرائض سارہ رحمان نے انجام دیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1047283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش