QR CodeQR Code

کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مولانا غلام محمد عطار کا خصوصی انٹرویو

18 Mar 2023 21:38

جموں و کشمیر کے معروف و مقتدر عالم دین مولانا غلام محمد عطار کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس میں کوئی تردید نہیں ہے کہ آج اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایجنسیاں ایک خاص منصوبے کے تحت کشمیر میں منشیات و بے راہ روی کی ترویج میں مصروف ہیں۔


مولانا غلام محمد عطار مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں، وہ برصغیر کی معروف تنظیم ’’جماعۃ التبلیغ‘‘ سے وابستہ ہیں، وہ پچھلے 33 برسوں سے سرینگر کی ایک جامع مسجد ’’مسجد امام اعظم (رہ)‘‘ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ عربی، فارسی اور اردو زبانوں پر خاصی مہارت رکھتے ہیں اور مطالعہ قرآن و حدیث و تفاسیر پر عبور حاصل ہے، مولانا غلام محمد عطار مقبوضہ کشمیر میں پچھلے چالیس سالوں سے دین حق کی تبلیغ و ترویج کا کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا غلام محمد عطار سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی حقیقت ہے، جسے ہم اپنی وحدت و اخوت سے ہی دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تردید نہیں ہے کہ آج اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر زمانے سے زیادہ موجودہ دور میں اتحاد اسلامی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایجنسیاں ایک خاص منصوبے کے تحت کشمیر بھر میں منشیات و بے راہ روی کی ترویج میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کشمیر کو متحد ہوکر موجودہ فتنوں کو ختم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں پھیل رہی بدعات و خرافات کا خاتمہ تمام افراد کی ملی و دینی ذمہ داری ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1047312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1047312/کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-کے-حوالے-سے-مولانا-غلام-محمد-عطار-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org