QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن نوروز کے حوالے سے خصوصی ویڈیو رپورٹ

22 Mar 2023 01:19

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن نوروز ایک طویل عرصہ سے نہایت اہتمام، عقیدت اور جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتا ہے۔ 21 مارچ کی شب لوگ اپنے گھروں پر چراغاں کرتے ہیں، مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ شب نوروز گھروں میں درود و سلام کی محافل بھی منعقد ہوتی ہیں۔ شب چراغاں میں امام بارگاہوں کی نزدیکی گلیوں سے چراغ کے روایتی جلوس برآمد ہوتے ہیں۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

عالمی تہوار نوروز پاکستان، ایران، کشمیر، ہندوستان، افغانستان، آذربائیجان، تاجکستان اور ازبکستان میں عید کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ روایت قدیم فارس سے چلی آرہی ہے۔ فارس کیلنڈر کے مطابق موسمِ بہار کا پہلا دن شمار ہوتا ہے، اسی دن کو نوروز بھی کہتے ہیں اور عیسوی کیلنڈر کے مطابق اس دن اکیس مارچ کی تاریخ ہوتی ہے۔ 2010ء میں اقوام متحدہ نے بھی اسے ایک انٹرنیشنل ایونٹ قرار دیا تھا۔ پاکستان کے کئی شہر میں نوروز کا جشن بڑے اہتمام اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ بعض طبقات اسے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی تاج پوشی سے بھی منسوب کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن نوروز ایک طویل عرصہ سے نہایت اہتمام، عقیدت اور جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتا ہے۔ 21 مارچ کی شب لوگ اپنے گھروں پر چراغاں کرتے ہیں، مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ شب نوروز گھروں میں درود و سلام کی محافل بھی منعقد ہوتی ہیں۔ شب چراغاں میں امام بارگاہوں کی نزدیکی گلیوں سے چراغ کے روایتی جلوس برآمد ہوتے ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1047880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1047880/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-جشن-نوروز-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org