QR CodeQR Code

کراچی میں مولانا عبدالقیوم صوفی کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

21 Mar 2023 18:47

پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے صدر اشرف گورمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی، مولانا عبدالقیوم صوفی پر دو موٹر سوار افراد نے فائرنگ کی، مقتول مولانا عبدالقیوم کا ایک مسجد کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مولانا عبدالقیوم صوفی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں ایک حملہ آور کو مولانا عبدالقیوم صوفی پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا عبدالقیوم صوفی کے قتل کے واقعے پر پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے صدر اشرف گورمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالقیوم صوفی نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔ اشرف گورمانی کا کہنا تھا کہ مولانا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی، مولانا عبدالقیوم صوفی پر دو موٹر سوار افراد نے فائرنگ کی، مقتول مولانا عبدالقیوم کا ایک مسجد کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1047913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1047913/کراچی-میں-مولانا-عبدالقیوم-صوفی-کا-قتل-سی-ٹی-وی-فوٹیج-سامنے-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org