QR CodeQR Code

شہدائے کوچہ رسالدار کے بچے انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے (ویڈیو رپورٹ)

23 Mar 2023 01:37

اسلام ٹائمز: پشاور کی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پر ہونیوالے خودکش حملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود دہشتگردوں، انکے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سانحہ میں شہید ہونیوالوں کے معصوم بچے، خانوادے اور زخمی ہونیوالے نمازی حکمرانوں کے ضمیر جھنجھوڑنے اور انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اپنے شہید پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

پشاور کی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پر ہونیوالے خودکش حملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سانحہ میں شہید ہونے والوں کے معصوم بچے، خانوادے اور زخمی ہونے والے نمازی حکمرانوں کے ضمیر جھنجھوڑنے اور انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اپنے شہید پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر شیعہ عمائدین کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنماء ہارون بلور کی اہلیہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور بھی موجود تھیں۔ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کی جانب سے دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مسجد کے باہر شمعیں بھی روشن کیں۔ شہداء کے خانوادوں کا کہنا تھا کہ شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہید زندہ ہوتے ہیں اور کوچہ رسالدار جامع مسجد کے شہداء بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ مزید احوال اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1048103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1048103/شہدائے-کوچہ-رسالدار-کے-بچے-انصاف-مانگنے-سڑکوں-پر-نکل-ا-ئے-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org