0
Thursday 23 Mar 2023 01:37

شہدائے کوچہ رسالدار کے بچے انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پشاور کی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پر ہونیوالے خودکش حملے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سانحہ میں شہید ہونے والوں کے معصوم بچے، خانوادے اور زخمی ہونے والے نمازی حکمرانوں کے ضمیر جھنجھوڑنے اور انصاف مانگنے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اپنے شہید پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر شیعہ عمائدین کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنماء ہارون بلور کی اہلیہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور بھی موجود تھیں۔ امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کی جانب سے دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مسجد کے باہر شمعیں بھی روشن کیں۔ شہداء کے خانوادوں کا کہنا تھا کہ شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہید زندہ ہوتے ہیں اور کوچہ رسالدار جامع مسجد کے شہداء بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ مزید احوال اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1048103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش