QR CodeQR Code

رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کشمیر کی عظمت قرآن کانفرنس

26 Mar 2023 13:54

اسلام ٹائمز: کانفرنس میں رؤف الہٰی ضمیر احمد، آغا سید یوسف الموسوی الصفوی، مولانا غلام علی گلزار، مولانا امتیاز احمد نجار، مولانا گوہر حسین، مولانا مفتی مدثر احمد قادری، مولانا ہلال احمد ملک اور مولانا مزمل احمد کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کے مرکزی دفتر پر ایک روزہ عظمت قرآن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف دینی، سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کے سربراہ شیخ فردوس علی نے رمضان المبارک سے متعلق اپنے مختصر اور جامع خطاب میں نزول قران کے حوالے سے اس مہینے کی عظمت جامع انداز میں بیان کی۔ اپنے خطاب میں آغا سید یوسف الموسوی الصفوی اور مولانا غلام علی گلزار نے کہا کہ رسول اللہ (ص) کی نبوت و رسالت کی سب سے بڑی علامت، صداقت و حقانیت خود قرآن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ایک طرف اللہ کی کتاب اور اُس کا کلام ہے تو دوسری طرف رسول اللہ (ص) کی نبوت و رسالت کا ایک زندہ معجزہ بھی ہے۔ مولانا ہلال احمد ملک نے اپنے خطاب میں زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی بقا اتحاد اور اتفاق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جب تک متحدہ نہ ہوجائے سماج کی برائیاں ختم نہیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کئی مقررین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر قران کوٸیز سے متعلق سبقت اور شرکت لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی کی عزت افزاٸی کی گئی۔ کانفرنس میں رؤف الہٰی ضمیر احمد، آغا سید یوسف الموسوی الصفوی، مولانا غلام علی گلزار، مولانا امتیاز احمد نجار، مولانا گوہر حسین، مولانا مفتی مدثر احمد قادری، مولانا ہلال احمد ملک اور مولانا مزمل احمد کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1048692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1048692/رحمۃ-للعالمین-فاونڈیشن-کشمیر-کی-عظمت-قرآن-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org