QR CodeQR Code

ایران سعودیہ تعلقات کی بحالی، تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی انٹرویو

28 Mar 2023 17:59

سینیئر صحافی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اس صورتحال میں امریکہ کی گود میں نہیں بیٹھا رہ سکتا، پاکستان میں ایک نہ ایک دن علاقائیت کی طرف آنا ہی ہوگا، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی ایک تاریخی پیشرفت ہے، اسکے عالم اسلام پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے، مسئلہ یمن حل ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔ چینی صدر کا یہ کہنا تھا کہ اب وہ ہونیوالا ہے، جو گذشتہ ایک صدی میں نہیں ہوا، غیر معمولی بات ہے۔ یہ تمام تر صورتحال امریکہ کیلئے انتہائی پریشان کن ہے، وہ کسی صورت نہیں چاہے گا کہ اسکی اجارہ داری ختم ہو۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے پیش نظر خطہ کی بدلتی صورتحال، اس تناظر میں مستقبل کی ممکنہ عالمی تبدیلیوں اور امریکہ کی کمزور ہوتی حیثیت کے حوالے سے محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1049083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1049083/ایران-سعودیہ-تعلقات-کی-بحالی-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org