QR CodeQR Code

مولانا آغا سید لیاقت موسوی کا ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

29 Mar 2023 21:02

مجمع اسلامی کشمیر کے سابق سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس ماہ کا ایک ایک لمحہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، ماہ مبارک رمضان ہمیں دنیاوی دلدل سے نکل کر اعلٰی منازل کی جانب پرواز کی دعوت دیتا ہے۔


مولانا آغا سید لیاقت موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر ہی میں حاصل کی، پھر اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے ادارتی رکن اور وہاں دارالقرآن کے مسئول بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اوقاف اسلامیہ ہری نارہ پٹن کے سرپرست اعلٰی بھی ہیں۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی مجمع اسلامی کشمیر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا آغا سید لیاقت موسوی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ ہم دنیا کی پستیوں سے نکل کر بلندیوں کی جانب پرواز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ کا ایک ایک لمحہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان ہمیں دنیاوی دلدل سے نکل کر اعلٰی منازل کی جانب پرواز کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایام کا اہم ترین تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے امور میں نظم پیدا کریں۔ مولانا آغا سید لیاقت موسوی نے کہا کہ ہم اہلیان کشمیر پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ یوم القدس کا اہتمام کریں گے کیوں کہ یہ تمام مسلمانوں کا دینی، ایمانی و انسانی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام میں ہمیں دیگر اقوام اور ہمارے آس پاس رہ رہے لوگوں کے تئیں خاص ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملت اسلامیہ تعلیمات قرآن سے کوسوں دور ہے ہمیں ایک بار پھر قرآن کریم سے تمسک برقرار کرنا چاہیئے، یہ ایام بہترین فرصت پرواز ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1049181

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1049181/مولانا-آغا-سید-لیاقت-موسوی-کا-ماہ-مبارک-رمضان-کے-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org