QR CodeQR Code

خطے کے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان جیسا ایٹمی ملک اپنی حیثیت کھو چکا ہے

پاور کا مرکز امریکا سے مشرق کی جانب شفٹ ہورہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو

31 Mar 2023 03:29

اسلام ٹائمز سے گفتگو کے دوران ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ آئندہ مستقبل امریکا کا نہیں بلکہ مشرق کا ہے، پاور کا مرکز امریکا سے مشرق کی جانب شفٹ ہورہا ہے، ایران سعودیہ تعلقات سے امریکا اسرائیل کو تکلیف ہے، ان کے بیانات کو اگر دیکھا جائے تو واضح ہوجاتا ہے کہ ایران سعودیہ معاہدے سے وہ بوکھلا گئے ہیں، عرب ممالک کے تعلقات شام کے ساتھ بھی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امریکیوں نے جو جنگ کی آگ بھڑکائی تھی وہ کم ہونے جارہی ہے اور اس میں چین کا مثبت سیاسی کردار دنیا کے سامنے آیا ہے، مغربی ایشیاء اور مشرقی ایشیاء کی عوام سمجھ چکے ہیں کہ امریکی ہمیشہ ہمارے ملکوں میں بحران ایجاد کرتے ہیں، خطے کے بدلتے ہوئے حالات میں پاکستان جیسا ایٹمی ملک اپنی حیثیت کھو چکا ہے اور دن بدن بحرانوں کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔


علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنے کے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ اسلام ٹائمز نے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سے ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جس میں عالمی حالات، خطے کی صورتحال، موجودہ ملکی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1049703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1049703/پاور-کا-مرکز-امریکا-سے-مشرق-کی-جانب-شفٹ-ہورہا-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org