QR CodeQR Code

آئین پر عمل نہ ہوا تو خونی انقلاب آئے گا، علامہ ناصر عباس جعفری کا اعلان

1 Apr 2023 19:05

مشترکہ نیوز کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو لوگ آئین کو بلڈوز کرتے ہیں، وہ حقیقت میں ملک کو جنگل بنانا چاہتے ہیں، تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ یہ سیاست نہیں پاکستان بچانے کا وقت ہے، ملک کو آئین شکنوں سے بچانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وحدت ہاوس اسلام آباد کا وزٹ کیا اور سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے غیر آئینی اقدام پر دونوں رہنماوں نے موقف بھی پیش کیا۔ مشترکہ نیوز کانفرنس میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو لوگ آئین کو بلڈوز کرتے ہیں، وہ حقیقت میں ملک کو جنگل بنانا چاہتے ہیں، تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ یہ سیاست نہیں پاکستان بچانے کا وقت ہے، ملک کو آئین شکنوں سے بچانا ہوگا، اصل مسئلہ دو صوبوں کے اندر آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، آئین پر عمل نہ کرنے کے لیے حیلے بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ اپنے کیسز ختم کرنے میں لگے ہیں، پاکستان کے عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں، اگر آئین کی اہمیت ختم ہوئی تو باقی اداروں کی بھی پھر اہمیت ختم ہو جائے گی، ایک زمانے میں ووٹ کو عزت دینے والے آج الیکشن سے فرار کیوں چاہتے ہیں، یہ الیکشن کو موت کا پروانہ سمجھ رہے ہیں، جمہوریت پر ایمان رکھنے والے عوام سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1050025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1050025/آئین-پر-عمل-نہ-ہوا-خونی-انقلاب-آئے-گا-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org