QR CodeQR Code

پاراچنار، شہداء سانحہ کرمی بازار کی چھٹی برسی کی مناسبت سے خصوصی رپورٹ

2 Apr 2023 00:59

اسلام ٹائمز: مرکزی امام بارگاہ کے دروازے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 22 افراد شہید جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ کے بعد ہر طرف خون میں لت پت لاشیں اور تکلیف سے کراہتے زخمی نظر آرہے تھے۔ دھماکہ کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ دھماکہ کے حوالے سے معلوم ہوا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

آج سے ٹھیک چھ برس قبل پاراچنار شہر کے مرکز میں واقع کرمی بازار کی نور مارکیٹ میں مرکزی امام بارگاہ کے دروازے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 22 افراد شہید جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ کے بعد ہر طرف خون میں لت پت لاشیں اور تکلیف سے کراہتے زخمی نظر آرہے تھے۔ دھماکہ کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ دھماکہ کے حوالے سے معلوم ہوا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا، جو امام بارگاہ کے زنانہ گیٹ کے قریب آ کر رکی اور پھر اس میں دھماکہ ہوگیا۔ اس افسوسناک واقعہ کو چھ برس بیت چکے ہیں، تاہم معصوم لوگوں کے قاتل قانون کی گرفت میں آج تک نہ آسکے، اس سانحہ کی چھٹی برسی کے موقع پر شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کا مقصد ان عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا، جنہوں نے مذہب و وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1050058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1050058/پاراچنار-شہداء-سانحہ-کرمی-بازار-کی-چھٹی-برسی-مناسبت-سے-خصوصی-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org